اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون،سنگین جرائم میں ملوث04مجرمان اشتہاریوں سمیت 20 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ آبپارہ، تھانہ سمبل، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ کھنہ، تھانہ کورال، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ نیلور پولیس نے 16ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2424 گر ام چرس، 1705گر ام ہیر وئن، 230گر ام آ ئس، 60شراب، مختلف بو ر کے چھ عددپستول، دو عدد رائفلیں معہ ایمونیشن اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چارمجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی،ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادنے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
















