ادویات اور ا نجیکشن  کے ری ایکشن سے اموات پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

 
0
665

لاہور 16اگست (ٹی این ایس ) میو ہسپتال میں ادویات اور ا نجیکشن  کے ری ایکشن سے اموات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع۔تفصیلات کے مطابق  تحریک التواء تحریک انصاف کی رہنما  شنیلا روت کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ میو ہسپتال میں ادویات اور انجیکشن کے ری ایکشن سے اموات میں اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  چند روز قبل ذہنی مریضہ بھی انجیکشن کے ری ایکشن سے انتقال کر گئی. جس پر انتظامیہ نے معاملہ دبا دیا اور ریکارڈ بھی غائب کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میو  ہسپتال میں پہلے بھی انجیکشن کے ری ایکشن سے اموات ہوچکی ہیں لیکن انتظامیہ نے اس کی وجوہات جاننے کی کبھی  کوشش نہیں کی۔ کہ آیا انجیکشن ایکسپائر تھا یا کوالٹی خراب تھی.  حکومت کی اس بے حسی اور لاپرو ائی پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے شہریوں نے حکومت سے اس  معاملے کی تحقیقات کا کئی بار مطالبہ کیا ہے.