مردان ،نوجوان کھلاڑی سر پر گیند لگنے کے باعث جاں بحق

 
0
389

مردان اگست16(ٹی این ایس) مردان کے علاقے کاٹلنگ میں نوجوان کھلاڑی سر پر گیند لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ متوفی زبیر ولد محمود خان کاٹلنگ میں فخر زمان کی بنائی گئی کرکٹ اکیڈمی کا رکن اور ایک ابھرتا ہوا کرکٹر تھا جو بیٹنگ کی پیکٹس میں مصروف تھا کہ گیند گردن پر لگ گئی۔ گیند لگتے ہی نوجوان کرکٹر بے ہوش ہو گیا جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم کوبلا کر زبیر کو زخمی حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔