لاہور اگست16(ٹی این ایس) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس کے ملزم سبطین کاظمی کو 24 اگست تک کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو ملزم سبطین کاظمی کو پیش کیا گیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوادیا، عدالت نے ملزم کو 24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوران سماعت مولانا اعظم طارق کی فیملی نے وکیل کی خدمات کیلئے بھی درخواست جمع کرائی