وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی کے ناقص انتظامات پر مصطفی آباد کارپوریشن کے چیف آفیسرکو معطل کرنے کا حکم

 
0
503

لاہور جولائی 26 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دورہ قصور کے دوران مصطفی آباد میں صفائی کے ناقص انتظامات پر مصطفی آباد کارپوریشن کے چیف آفیسر وقاص کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ دورہ قصور کے دوران مصطفی آباد کی سڑکوں پر گندگی دیکھ کر سخت برہم ہوئے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مصطفی آباد کی سڑکوں کو صاف رکھنامتعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرے گا ،وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔ مصطفی آباد کے ٹول پلازہ کی خستہ حالت پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعمیرات و مواصلات کے ایکسین کو وارننگ دی ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ خستہ حال ٹول پلازہ کو فوری درست کیا جائے ۔