وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پتوکی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

 
0
466

لاہور جولائی 26 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پتوکی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹی کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔