کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی محکمہ اوقاف نے 12 ملازمین کو معطل کر دیا سیکریٹری اوقاف سندھ مزار پر آئے زائرین سے لوٹ مار کی وڈیو میں نظر آنے والے محکمہ کے بارہ ملازمین کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری۔
حضرت لعل شہباز قلندر رح پر زائرین نذرانہ صرف نذرانہ باکس میں ڈالیں۔ وزیر اوقاف سندھ حضرت لعل شہباز قلندر رح اور دیگر درگاہوں پر لوٹ مار کی ہرگز اجازت نہیں۔ وزیر اوقاف سندھ مزاروں پر آئے زائرین کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیر اوقاف سندھ حضرت لعل شہباز قلندر رح کی مزار پر زائرین سے لوٹ مار کی وڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلی سندھ نے نوٹس لیا تھا جس کی وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری اوقاف سندھ سے رپورٹ طلب کی تھی جس پر محکمہ اوقاف نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 12 ملازمین کو معطل کردیا۔