وزیراعلیٰ پنجاب کامومن پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

 
0
317

لاہور جولائی 26 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہورمیں مغل پورہ کے علاقے مومن پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔