صفاء گولڈ مال اسلام آباد کی اراضی کی الاٹمنٹ منسوخی کا معاملہ، مئیر اسلام آباد شیخ انصر، سی ڈی اے حکام، اٹارنی جنرل پاکستان ودیگر پیش

 
0
5663

اسلام آباد جولائی 26 (ٹی این ایس): صفاء گولڈ مال اسلام آباد کی اراضی کی الاٹمنٹ منسوخی کا معاملہ، مئیر اسلام آباد شیخ انصر، سی ڈی اے حکام، اٹارنی جنرل پاکستان ودیگر پیش۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ صفا گولڈ مال کی اراضی کا پلاٹ رفاہی مقاصد کے لئے دیا گیا تھا، اراضی 2009 میں الاٹ ہوئی اور 2018 میں لیز منسوخ کردی گئی، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سی ڈی اے افسران کے معاملات بہت خراب ہیں، نئے سی ڈی اے چیئر مین کا حال کوئی اچھا نہیں لگ رہا، جسٹس گلزار کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ کہ سی ڈی اے چیئرمین کو کمشنر ہی رہنے دیں، حیرت ہے کراچی میں رفاعی پلاٹ پر اسپتال بنا کر اسے پرائیویٹ چلا رہے ہیں، ایسے پلاٹ منسوخ تو کردیئے ہیں لیکن یہ پلاٹ کیسے رہ گیا، اسلام آباد کے میئر شیخ انصر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ میئر اسلام آباد نے کہا کہ میرا حال بھی میئر کراچی والا ہے۔ گزشتہ تین برس سے فنڈز نہیں ہیں، معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے وہیں رجوع کریں، عدالت کی صفا گولڈ مال کے وکلا کو ہدایت جسٹس عامر فاروق صاحب کی عدالت اس لیز کا فیصلہ کرے گئی۔ عدالت نے صفاء گولڈ مال کی درخواست نمٹا دی۔