کراچی (ٹی این ایس) کراچی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ اور عشر، سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی ہدایات پر محکمہ اوقاف نے انسدادِ تجاوزات کی ایک بڑی کارروائی کامیابی سے مکمل کی

 
0
13

کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری )کراچی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ اور عشر، سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی ہدایات پر محکمہ اوقاف نے انسدادِ تجاوزات کی ایک بڑی کارروائی کامیابی سے مکمل کی۔ اس آپریشن کی قیادت ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی، ایاز احمد سومرو نے کی، جبکہ انسدادِ تجاوزات اداروں اور سندھ پولیس کا بھرپور تعاون بھی شامل رہا. یہ آپریشن درگاہ میران پیر لیاری میں عمل میں آیا، جہاں سے محکمہ اوقاف کی قیمتی زمین غیر قانونی قابضین سے بازیاب کرا لی گئی۔ زمین کی بحالی کے لیے انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ بھاری مشینری کا بھی مؤثر استعمال کیا گیا۔ محکمہ اوقاف نے اس موقع پر اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی غیر قانونی قبضے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں گی، تاکہ محکمہ کی املاک کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔