راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا انوکھاعالمی ریکارڈ قائم، تین گیندوں پر4 کھلاڑی آؤٹ

 
0
13

اصغر علی مبارک

راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا انوکھاعالمی ریکارڈ قائم گیا تین گیندوں پر4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئےتفصیلات کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرگئیں، پی ٹی وی کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں اپنی پہلی اننگز میں317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنائے تھے ۔اس طرح پی ٹی وی کو ابھی75 رنز کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے روز کھیل کی خاص بات پی ٹی وی کے وقارحسین اور محمد شہزاد کی سنچریاں تھیں۔
یاد رہے کہ محمد شہزاد نے اسٹیٹ بینک کی پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں اس طرح انہوں نے میچ ڈبل کیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پنک بال سے کھیلے جانے والے اس نائٹ فائنل میں پی ٹی وی نے اپنی پہلی اننگز 49 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو محمد محسن 36 اور تیمور خان 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد وقارحسین اور محمد شہزاد نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں قیمتی 123 رنز کا اضافہ کیا۔
وقارحسین 11 چوکوں کی مدد سے 106رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

محمد شہزاد جنہوں نے اسٹیٹ بینک کی پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں بیٹنگ میں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اس اننگز میں14 چوکے اور4 چوکے شامل تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں محمد شہزاد کی یہ تیسری سنچری ہے۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے نیاز خان ، محمد عباس اور کاشف بھٹی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک کی دوسری اننگز میں عرفان خان نیازی کی جگہ ٹیم میں شامل کیےگئے محمد فیضان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔عرفان خان نیازی قومی ڈیوٹی کی وجہ سے اب یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔انہیں نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پی ٹی وی کے باؤلر محمد شہزاد نے لگاتار 2 گیندوں پر عمر امین، فواد عالم کو آؤٹ کیا، اگلی گیند پر عرفان نیازی کو بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی,
پی ٹی وی کے باؤلر محمد شہزاد نے پہلی گیند پر اسٹیٹ بینک کے عمر امین اور دوسری گیند پر فواد عالم کو آؤٹ کیا تو اس کے بعد بیٹنگ کے لیے سعود شکیل کو آنا تھا جو شاید اتنی اچانک انٹری کے لیے تیار نہیں تھے جس کی وجہ سے انہیں کریز تک آنے میں وقت لگا۔
تاہم، جیسے ہی سعود شکیل نے کریز سنبھالی تو مخالف ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے امپائر سے اپیل کردی اور امپائر نے 3 منٹ کے اندر کریز تک نہ پہنچنے کے باعث سعود شکیل کو ٹائمڈ آؤٹ قرار دے دیا۔

بعد ازاں، عرفان خان نیازی بیٹنگ کے لیے آئے اور محمد شہزاد نے انہیں بھی آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، یوں اسٹیٹ بینک کے 128 پر ایک آؤٹ سے لے کر صرف 3گیندوں کے اندر اندر 128 پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔اس سے قبل، انٹرنیشنل لیول پر آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز ورلڈکپ کی تاریخ میں ’ٹائمڈ آؤٹ‘ ہونے والے پہلے کھلاڑی بنے تھے۔
2023 کے میگا ایونٹ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھارتی شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں، اس دوران جب شکیب الحسن نے سماراوکراما کو آؤٹ کیا جو باؤنڈری لائن کے قریب محمود اللہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
اینجلو میتھیوز نے میدان میں آنے کے دوران کچھ زیادہ وقت لیا اور پھر ان کے ہیلمٹ کا پٹا ٹوٹ گیا۔ جیسے ہی انہوں نے نئے ہیلمٹ کے لیے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کیا تو شکیب الحسن اور بنگلہ دیشی ٹیم نے ’ٹائمڈ آؤٹ‘ قرار دیے جانے کی اپیل کردی جس پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا