راولپنڈی:کار سوار نےافطاری کے وقت اندھادھند فائرنگ کردی،ذد میں آکر ٹریفک وارڈن سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے

 
0
463

راولپنڈی، جون 13 (ٹی این ایس): راولپنڈی میں ایک کار سوار نےافطاری کے وقت اندھادھند فائرنگ کی جس کی ذد میں آکر  ایک ٹریفک وارڈن سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وارڈن سمت دو افراد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

واقع کے بعد مقامی افراد نے مجرم کو  پکڑ کر اسکی خوب دھلائی کی۔ بعد ازاں وارث کان تھانہ سے وابسطہ  پولیس حسب روایت تاخیر سے پہنچی اور مجرم  کو گرفتار کر لیا۔