الیکشن کمیشن کے احکامات پرپنجاب پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ شروع، کلیم امام نئے آئی جی پنجاب تعینات

 
0
361

  سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی ڈسپلن پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی او ملتان،آر پی او گجرانوالہ، سی پی او ملتان، ڈی پی او وہاڑی اور ڈی پی او لودھراں کے بھی تبادلے کردئے گئے

لاہور، جون 13 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن کے احکامات پر تبادلوں کا سلسلہ شروع  ہو گیا ہے۔ اس عمل کے تحت سید کلیم امام نئے آئی جی پنجاب تعینات کردئے گئے ہیں جبکہ عامر ذوالفقار خان سی سی پی او لاہور،ادریس احمد کا ڈی آئی جی ڈسپلن پنجاب،سرفراز احمد فلکی کا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، فیصل علی رانا کا آر پی او ملتان، اظہر اکرم کا آر پی او گجرانوالہ،احسن یونس کا سی پی او ملتان،عاطف نذیر کا ڈی پی او وہاڑی اور غلام مصطفی پہوڑ کا ڈی پی او لودھراں کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔