لاہور:قرضے لے کر ہم نے آنے والی پانچ نسلوں کا رزق کھا لیا، ملکی صنعتوں کو اٹھنے ہی نہیں دیا گیا: چیف جسٹس

0
193

ایمنسٹی اسکیم پر سپریم کورٹ کوئی مداخلت نہیں کرے گی، ایمنسٹی اسکیم حکومت کی وجہ سے ناکام ہوئی ہے: جسٹس عمر عطاء بندیال

لاہور، جون 13 (ٹی این ایس):  جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ایمنسٹی اسکیم پر سپریم کورٹ کوئی مداخلت نہیں کرے گی، ایمنسٹی اسکیم حکومت کی وجہ سے ناکام ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرون ملک اکاؤنٹس، اثاثوں اور ایمنسٹی سکیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے فارن اکاؤنٹس، بیرون ملک اثاثہ جات اور ایمنسٹی سکیم سے متعلق تحریری فیصلہ جسٹس عمر عطاء بندیال لکھائیں گے، قرضے لے کر ہم نے آنے والی پانچ نسلوں کا رزق کھا لیا، ہم آنے والی نسل کو کو کیا دے کر جا رہے ہیں، امپورٹ کو چھوڑیں، سمگلنگ کی کھلی چھوٹ دے دی گئی، ملکی صنعتوں کو اٹھنے ہی نہیں دیا گیا، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے تھنک ٹینک بنائے جائیں، لاءاینڈ جسٹس کمیشن کا پلیٹ فارم حاضر ہے۔چیف جسٹس نے سیکرٹری خزانہ سے استفسار کیا کیا پانی، تعلیم، صحت، ایجوکیشن کے لیے مختص رقم کافی ہے، جس پر سیکرٹری خزانہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ رقم کافی نہیں ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہا ناقص پانی 60 فیصد بیماریوں کی جڑ ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سپریم کورٹ نے ڈیمز بنانے کی بات کی، قوم پیسے دینے کو تیار ہے، قرضوں پر قرضہ لے کر سود دیا جا رہا ہے، ہیسے واپس کس نے کرنے ہیں، ملکی وسائل اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here