ایس ایچ او کینٹ عاصم محمود کا ہمراہ پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،شہریوں سے موبائل چھیننے اور کھڑی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا نقاش عرف کاشی گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار

 
0
130

راولپنڈی( )ایس ایچ او کینٹ عاصم محمود کا ہمراہ پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،شہریوں سے موبائل چھیننے اور کھڑی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا نقاش عرف کاشی گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار،ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ 50 ہزار روپے اور 05 موبائل فونز برآمد۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے شہریوں سے موبائل چھیننے اور کھڑی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والے نقاش عرف کاشی گینگ کے سرغنہ کو02 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نقاش عرف کاشی، محمد اور وسیم شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ 50 ہزار روپے اور 05 موبائل فونز برآمدہوئے،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم نقاش عرف کاشی قبل ازیں چوری، رابری اور وہیکلز چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سز ادلوائی جائے گی،ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے