اسلام آباد(ٹی این ایس)پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

 
0
53

افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،پاکستان پچھلے 40 سال سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے،
پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے،
افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی خطے میں پائیدار امن اور معاشی استحکام کا ضامن ہے،
یکم اکتوبر کو ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کی ہدایات دی گئیں
غیر قانونی افغان باشندوں کو 31 اکتوبر 2023 تک ہر صورت پاکستان سے چلے جانے کا انتباہ دیا گیا،
حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیڈ لائن کے اعلان کے بعد افغان باشندے رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں،20 اکتوبر کو 4423 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے،4423 افغان شہریوں میں 1341 مرد، 986 خواتین اور 2096 بچے اپنے ملک چلے گئے۔
افغانستان روانگی کے لیے 76 گاڑیوں میں 312 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے
اب تک کل 56,179 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے،
افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرے گی۔