سیاست میں من مانی و خانیت نہیں چلتی، سینیٹر رحمان ملک

 
0
51096

اسلام آباد 17اگست(ٹی این ایس ) نیشنل اسمبلی  میں  پیپلز پارٹی کے  سینیٹر رحمان ملک نے  کہا کہ پی پی پی ہی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہےاور سیاست میں من مانی و خانیت نہیں چلتی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیشنل اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے  سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اگر حکومت میں کوئی بھی گرینڈ اپوزیشن الائنس  بنتی ہے  تو اسے صرف پی پی پی ہی  لیڈ کریگی انہوں  نے کہا کہ پیپلز پار ٹی ہی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔62،63 کے آئین پر بات کرتے  ہوئے انہوں نے کہا ہم نے جب 62 ، 63 کے آئین  میں ترمیم کرنا  چاہی تو  سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہماری بات نہیں مانی اور جب اسی آرٹیکل کی وجہ سے نہ اہل ہوئے   اور خود کے سر پر پڑی تو 62،63 کے آئین میں ترمیم کروانا ان کو یاد آگیا ۔انہوں نے  نواز شریف پر  طنزیہ  لہجے میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی پارلیمانی سیاست تو  اب ختم ہوگئی لیکن سٹریٹ سیاست کرنا ان  کا سیاسی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ن  لیگ کے پاس دو تہائی اکثریت ہے اگر وہ آئین میں ترمیم کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انہوں  نے  پیپلز پارٹی  کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ کریگی جو ملک جمہوریت اور آنے والے وقت کیلئے بہتر ہو پیپلز پارٹی پنجاب پر توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست ڈائیلاگ و بردباری کا نام ہے اور نہ ہی سیاست میں کسی کی من مانی اور اجارہ داری چل سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  سابق صدر آصف علی زرداری کا  دورہ لاہور میاں صاحب کی نااہلی سے پہلےسے ہی  طے شدہ تھا یہ بالکل غلط پروپیگنڈہ ہے پیپلز پارٹی  کے خلاف کہ    پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ دیگی میں  اس پروپیگنڈہ کو بلکل رد کرتا ہوں ۔اس موقع پر پی ٹی آئی  کے چئیر مین عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا  کہ خان کہنے سے کوئی خان نہیں بنتا اور نہ ہی ان کے کہنے سے  وہ لیڈ  کرسکتے ہیں ۔