ایم کیو ایم پاکستان سے ملک کو نقصان ہورہا ہے ، مصطفی کمال

 
0
362

کراچی17اگست(ٹی این ایس ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما الطاف حسین کے بیانا ت سے پاکستان کا بہت نقصان ہو رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف جو ایم کیو ایم لندن کا بابائے قوم اور ایم کیو ایم پاکستان کا بانی پاکستان ہےاس نے بھارتی وزیراعظم مودی کو کہا ہے کہ بھارت میں ایک الگ صوبہ بناؤ تا کہ مہاجر وہاں چلے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے اس 14 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا آڈیو پیغام دیا اپنے آڈیو پیغام میں الطاف حسین نے کارکنان کو حکم دیا کہ پاکستانی پرچم کو نظر آتش کیا جائے،ان تمام کاموں کی ویڈیوز انڈین چینلز کو بھیجی گئیں تمام ویڈویو زجشن آزادی کے دن مختلف انڈین چینلز نے نشر کی۔انہوں نے کہا مجھے آج پاکستان کے لوگوں سے اپنے دل کی بات کرنی ہے ،جس طرح سے اس دفعہ پاکستان کے لوگوں نے بالخصوص کراچی کے لوگوں نے جشن آ زادی منائی ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوںانہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں اس طرح کا جشن آ زادی کبھی کراچی میں نہیں منایا گیا،انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو ہماری ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے ملک دشمنوں کے فلسفہ کونسیتْ و نابود کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ریلی کے روٹ میں لاکھوں لوگوں کے درمیان سے گزرے، سب نے ہمارا استقبال کیا انہوں نے الطاف حسین کو آڑے ہاتھوںلیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے لیے ایک ملک دشمن آج بھی بانی و قائد ہےانہوں نے کہا کہ یہ سارا کام الطاف نے مہاجروں کا نام لیکر کر کیا ہے تاکہ باقی قومیتوں سے آپس میں لڑائے مگر جن کے آباؤ اجداد نے اس ملک کی بنیادیں اپنے خون سے رکھی ہوں تو وہ کیسے اس شخص کا ساتھ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال سے جو لوگ الطاف حسین کے ساتھ موجود تھے انہوں نے 14 اگست کو یوم سیاہ نہیں منایا۔انہوں نے کہا کہ میں مہاجروں کو الطاف حسین کے حکم پر پرچم نظر آتش نہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مہاجروں نے 30 سال بعد خود کو الطاف حسین سے الگ کردیاانہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 مارچ 2016 کو ہم نے جو بھی بات کی تھی وہ سب آج سچ ثابت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے الطاف حسین کے بیانات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص مہاجروں کا نام لے کر گالی بک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جس مقصد کے لیے میں اور انیس قائم خانی پاکستان آئے تھے وہ پورا ہو گیا۔مہاجروں کو الطاف حسین کے نام سے جوڑ دیا گیا تھااس شخص نے مہاجروں کو گہری کھائی میں دکیل دیا تھا انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو مہاجروں سے جوڑنا غلط ہے انہوں نے مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کو کراچی کے لوگوں نے خود سے الگ کر دیا ہے۔انہوں نے الطاف حسین کو للکارتے ہوئے کہا کہ تم کو مہاجروں نے اپنا نگہبان بنایا تھا،14 سالوں تک تمھارا پاور فل گورنر رہا ،تم نے گورنر کو اس لیے نکالا کہ تمہاری بہن کے لیے بیان نہیں دیااس شہر کی اس حالت کے ذمہ دار ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آج الطاف حسین کے بہن بھائیوں اور رشتہ داروں کو مشورہ دے رہا ہوں کے اس سے دور ہو جاؤ یہ الطاف حسین آپکو مروا دے گا الطاف حسین کے تمام بہن بھائیوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام بھائی بہن لندن جائیں اور الطاف حسین کو پاگل خانے میں جمع کروائیں کیونکہ یہ آدمی پاگل ہو گیا ہے

انہوں نے کہ طارق میر اور انور صاحب نے پوری تیاری کر لی تھی کہ ان کو پاگل خانے جمع کروائیں گے اس وقت عشرت العباد خان نے بچا لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی وجہ سے ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین پھر سے مضبوط ہوئے ہیں ان کا میئر لندن سے پیسے پہنچا رہا ہے ۔الطاف را کا ایجنڈ ہے ویڈیو بنا کر را سے پیسے لیتا ہے انہوں نے کہ کہ حکومت میں موجود جو شخص بھی اس سے رابطہ کرے گا یہ شخص اسکے کہنے پر پرچم جلانے والوں کا نام د ے گا،میں پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ سے کہتا ہوں کہ جس طرح سے بلوچستان کے لوگوں کو معاف کیا گیا ہے ایسا ہی پیکج کراچی والوں کو بھی دیا جائے ،ایم۔کیو ایم پاکستان برائے فروخت ہے اور ضمیر فروشوں کا مسکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یہ ہر اس پارٹی کے لیے کام کرے گا جو اسے پیسہ دے گی۔