سکم سرحد کے بعد لداخ میں بھی چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھنے لگی

 
0
506

دہلی اگست17(ٹی این ایس) سکم سرحد کے بعد لداخ میں بھی چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھنے لگی اس سلسلے میں  چینی وزارت خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پر امن و استحکام کو یقینی بنائے تاہم بھارت نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام چینی اہلکاروں پر لگایا ہے۔.لداخ میں دونوں افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں۔ اہلکاروں نے ایک دوسرے پر سنگ باری کی تاہم کوئی آتشیں ہتھیار استعمال نہیں ہوا.دو گھنٹے کی کشیدگی کے بعد دونوں طرف کے فوجی اہلکار اپنی اپنی جگہوں پر واپس چلے گئے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی فوجیوں نے پنگونگ جھیل کے نزدیک بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد فوجیوں نے دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھر پھینکے جس سے دونوں اطراف کے فوجی معمولی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی اپنی سرحدی حدود کے اندر تھے۔ چینی وزارت خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پر امن و استحکام کو یقینی بنائے۔ یاد رہے کہ بھارت ی، چین اور بھوٹان کے سرحدی علاقے ڈوکلام کی وجہ سے بھارت اور چین کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے۔