پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کا جشنِ آزادی کے سلسلے میں ریلوے انٹر ڈویژنل کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد

 
0
504

لاہوراگست17 (ٹی این ایس) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ نے جشنِ آزادی کے سلسلے میں ریلوے انٹر ڈویژنل کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ ہال میں منعقد کروائے اور پاکستان ریلوے انٹر ڈویژنل چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ سب سے پہلے کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلے ہوئے جس میں تین ڈویژنوں نے حصہ لیا۔ لاہور ڈویژن نے مجموعی طور پر 88 پوائنٹس حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔ ورکشاپس ڈویژن نے 82 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری جبکہ کراچی ڈویژن نے 40پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے اختتام پر سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ میر ارشد اقبال بٹ، اویس اکبر، ارشد جان، منظور علی عارف اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔