ہری پور(ٹی این ایس) ہری پور حطار روڈ نزد ماڈل ٹاؤن روڈ کراس کرتے ہوئےراہ گیرعورت کو گاڑی سے ٹکر مار کر جاں بحق کرنے والا ملزم گاڑی سمیت گرفتار۔

 
0
139

ہری پور ( کرائم رپورٹر ) ہری پور حطار روڈ نزد ماڈل ٹاؤن روڈ کراس کرتے ہوئےراہ گیرعورت کو گاڑی سے ٹکر مار کر جاں بحق کرنے والا ملزم گاڑی سمیت گرفتار۔
مدعی ارشد محمود کی مدعیت میں گاڑی ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 279 ،320 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر۔
تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود حطار روڈ نزد ماڈل ٹاون میں مورخہ 28.10.2023 کو ہری پور کی جانب سے پراڈو نمبری 3014نہایت تیز رفتاری سے آئی جس نے راہ گیر عورت کو ٹکر مار دی ۔ جو کہ عورت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ایکسیڈنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او ہری پور نے نوٹس لیتے ہوئے گاڑی سمیت ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد ارشد خان کو ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑی کو ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیرنگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑی ڈرائیور فیاض خان ولد محمد شیراز سکنہ محلہ امین آباد کو گرفتار کرکے گاڑی نمبری 3014 قبضہ پولیس میں کرلی ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے،