چوہدری نثار علی خان کا پارٹی کے قائم مقام صدر کے چناؤ پر پارٹی پالیسی سے اختلاف

 
0
400

اسلام آباداگست17(ٹی این ایس)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پارٹی کے قائم مقام صدر کے چناؤ پر پارٹی پالیسی سے اختلاف سامنے آیا ہے کہ قائم مقام صدر کے چناؤ پر باہمی مشاورت سے پہلے ہی میڈیا کو کو فیصلے سے آگاہ کیا گیا جو جمہوری قدروں کے خلاف اور ذاتی خواہشات کی غمازی کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے باہمی مشاورت سے پہلے ہی میڈیا کو اہم نوعیت کے فیصلوں سے اگاہ کرنے کی(ن) لیگی پالیسی سے اختلاف کیا ہے اور اعتراض اٹھایا ہے کہ یہ آخر کون سا طریقہ ہے کہ پارٹی کے قائم مقام صدر کے چناؤ جیسے اہم فیصلے پر باہمی مشاورت سے پہلے ہی میڈیا کو آگاہ کیا جائے۔دراصل یہ امر اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ فیصلہ پہلے ہی کیا گیا تھا مجلس عاملہ کو صرف توثیق کیلئے بلایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف چوہدری نثار بلکہ دیگر کئی رہنما بھی اس بات پر ناراض ہیں کہ اس اہم نوعیت کے فیصلے پر ہم سے مشاورت ہی نہیں کی گئی اور سب کچھ میڈیا کے سامنے رکھ دیا گیا جو غیر مناسب اور ناپسندیدہ رویہ ہے