ڈیرہ اسماعیل خان اگست17(ٹی این ایس) :کراچی سے دس روز قبل اغواء ہونیوالے پندرہ سالہ بچے کو ایس ایچ او سٹی سلیم پرویز نے بازیاب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی سلیم پرویز کو ہدایت کی کہ کراچی سے دس روز قبل اغواء ہونیوالے پندرہ سالہ بچے کی ڈیرہ اسماعیل خان موجودگی کی اطلاع ملی ہے جس پر ایس ایچ او سٹی سلیم پرویز نے مختلف پولیس پارٹیاں تشکیل دیں جن میں سے سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے اس دوران ٹانک اڈہ سے ایس ایچ او سٹی سلیم پرویز نے اغواء ہونیوالے بچے کو بازیاب کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ،عوامی حلقوں نے سٹی پولیس کی کاروائی پر ایس ایچ او سٹی سلیم پرویز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔