راولپنڈی،حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی از سر نو تحقیقات کیلئے اے این ایف حکا م کے نوٹس کو چیلنج کر دیا

 
0
384

راولپنڈی اگست17(ٹی این ایس)سابق رکن قومی اسمبلی و چیئر مین میٹرو بس سروس حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی از سر نو تحقیقات کیلئے اے این ایف حکا م کی جانب سے جاری نوٹس کو عدالت عالیہ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا ہے اے این ایف نے ایفی ڈرین کیس میں نامزد حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مزید تحقیقات کیلئے نوٹس جاری کیا تھا جس میں حنیف عباسی، ان کی اہلیہ 2 بیٹیوں ،بیٹے اور بھائی کے بنک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم جاری کیاگیاتھانوٹس میں حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو بغیراجازت رقم کی منتقلی سے بھی روکتے ہوئے بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں نوٹس میں مزید ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ اپنے قرضوں،سرمایہ کاری اور انشورنس کمپنیوں کو ادائیگیوں یا پریمیم سے متعلق بھی معلومات فراہم کریں جبکہ1 لاکھ سے زائد بینک ٹرانزیکشنز ،چیک، ڈرافٹ ٹیلی گرافک ٹرانسفر لیٹرز سمیت ڈیپازٹ سلپ،بینک چیک بک سیریل نمبر سے متعلق بھی آگاہ کرنے کے ساتھ فارن ریمیٹنس کی صورت میں متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں تاہم حنیف عباسی نے بینک اکاؤنٹس اور دیگر معلومات فراہم کرنے کے حکم کوعدالت عالیہ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایفی ڈرین کیس کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے لہٰذا کیس کو دوبارہ کھولنا موکل کو پریشان کرنے کے مترادف ہے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں جلد سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔