آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چار دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

 
0
541

راولپنڈی ستمبر 8 (ٹی این ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چار دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشتگرد مسلح افراد ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ،فوجی عدالت کی جانب سے چاروں دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا جس پر آرمی چیف نے توثیق کر دی ہے ۔فوجی عدالت کی جانب سے 23مزید مجرموں کو قید کی مختلف سزائیں سنائی گئیں تھیں ۔دہشتگردوں میں ریاض احمد ،حفیظ الرحمان ،محمد سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں،ان تمام کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔چاروں دہشتگردوں نے فوجی عدالتوں کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا تھا ۔