یونیورسٹی کو سیکورٹی فراہم کرنا ہمارا کام نہیں،وائس چانسلر

 
0
411

کراچی ستمبر 8 (ٹی این ایس)کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اجمل نے کہا کہ اکادکا واقعات ہر جگہ ہوتے ہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،جامعہ کراچی کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا کام نہیں ہے،یونیورسٹی میں کیمرے لگوائے جاچکے ہیں،اور دیواریں بنائی جارہی ہیں،جامعہ کراچی میں عدم برداشت کا رجحان نہیں ہے، کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرینگے جس سے طلباء کو پریشانی ہو،انتہا پسندی کی وجوہات پر بٖٖحث کرنے کی ضرورت ہے،ریسرچ اسٹرکچر کو فعال کرنے کیلئے جامعہ کراچی کے پاس وسائل نہیں ہیں،سیکیورٹی اداروں کی گائیڈلائنز کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے۔

جمعہ کوجامعہ کراچی سے مبینہ دہشتگروں کی موجودگی پر وائس چانسلر پروفیسر محمد اجمل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا کام نہیں ہے، اکادکا واقعات ہر جگہ ہوتے رہتے ہیں۔ یونیورسٹی میں کیمرے لگوائے جاچکے ہیں۔ جبکہ دیواریں بنائی جارہی ہیں۔ طلبا کا ڈیٹا سیکیورٹی اداروں کو دینے کی بات کی گئی ہیں۔ لیکن ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کوپولیس سے کریکڑ سرٹیفکیٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرینگے جس سے طلبا پریشان ہوں۔سیکیورٹی اداروں کی گائیدلائنزپر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔جامعہ کراچی سے متعلق فیصلے سب کے سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کی وجوہات پر بحث کرنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔جامعہ کراچی کی حالت بہت بُری ہے۔ تنخواہ دینے کا کام کرتے رہینگے تو یونیورسٹی کیسے بہتر ہوگی۔ جامعہ کراچی پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی رہی ہے۔جامعہ کراچی میں عدم برداشت کا رجحان نہیں پایا جاتا۔ یہاں مڈل کلاس اور غریب طبقے کے طلبا کوتعلیم دی جاتی ہے۔ ریسرچ اسٹرکچر کو فعال کرنے کیلئے جامعہ کراچی کے پاس وسائل نہیں ہیں۔