اقوام متحدہ کشمیر میں بھارت کی طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، خواجہ آ صف

 
0
364

اسلام آباداگست17(ٹی این ایس) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے غیر انسانی سلوک کو روکےانہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی توجہ مبدول کرواتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں بھارت کی طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حریت راہنماؤں کو من گھڑت بنیادوں پر حراساں کرنا غیر انسانی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیرخارجہ نے بھارتی حریت پسندوں کی طرف سے کی جانے والی آزادی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکے حقوق دے ۔