اسلام آباد (ٹی این ایس)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھ کا راولپنڈی ڈویژن کے سپیشل پوزیشن ہولڈرز بچوں کے اعزاز میں مری میں ظہرانے کا اہتمام

 
0
88

اسلام آباد : کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھ کا راولپنڈی ڈویژن کے سپیشل پوزیشن ہولڈرز بچوں کے اعزاز میں مری میں ظہرانے کا اہتمام۔ تقریب میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز اور اسسٹنٹ کمشنر مری ڈاکٹر محمد انس سعید خصوصی طور پر شرکت کی۔ کمشنر نے پوزیشنز حاصل کرنے پر سپیشل طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی، ان کے ساتھ کا بیٹھ کے کھانہ کھایا اور وقت گزارا۔ تقریب میں ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی ڈویژن کی زیر سرپرستی تمام پوزیشن ہولڈرز سپیشل طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی۔ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن نے کمشنر کو سپیشل بچوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفننگ اور نمایاں پوزیشنز ہولڈرز طلباء سے تعارف کروایا۔ تقریب کا مقصد بچوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور سپیشل بچوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ وہ زندگی کے میداں میں کسی سے کم نہیں۔