لاہور(ٹی این ایس) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار

 
0
218

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلا ت کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وکلا سے خطاب کیا اور میڈیا سے بھی گفتگو کی۔لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر انہیں جی پی او چوک سے حراست میں لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔