سائفر کیس کی اڈیالہ جیل سماعت کا معاملہ،استغاثہ کے 22گواہان اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق استغاثہ کے گواہان اعظم خان،سہیل محمود،اسد مجید ہدایت اللہ ،محمد اشفاق، عدالت اللہ باطینی، حسیب گوہر ،گواہ نادر خان، شمون عباس، فرخ عباس، ایوب چودھری،آفتاب اکبر درانی ،عدنان ارشد، شجاعت، افضل، جاوید، عبدالجبار اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
استغاثہ کے گواہ عبید ارشاد بھٹی، فیصل نیاز، نعمان اللہ، ساجدمحمود اور محمد نعمان بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔