راولپنڈی(ٹی این ایس) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رینج کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 
0
751

راولپنڈی

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رینج کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب محمد طارق چوہان نے تفتیشی افسران کو جدید سائنٹفک انوسٹیگیشن ٹیکنیکس کے متعلق آگاہی لیکچر دیا،تربیتی ورکشاپ میں فرانزک سائنٹسٹ فیاض احمد،ڈی ایس پی ایڈمن، انچارج آئی ٹی سمیت رینج کے تفتیشی افسران،پی ایس اے اورایس ایس اے سٹاف کی شرکت،جرائم کے خاتمے اور روک تھام کے لیے ضروری ہے جرائم کی جڑ تک پہنچا جائے، ایڈیشنل آئی جی محمد طارق چوہان۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رینج کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیاگیا،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب محمد طارق چوہان نے تفتیشی افسران کو جدید سائنٹفک انوسٹیگیشن ٹیکنیکس کے متعلق آگاہی لیکچر دیا،تربیتی ورکشاپ میں فرانزک سائنٹسٹ فیاض احمد،ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین،انچارج آئی ٹی حماد ظفر سمیت رینج کے تفتیشی افسران،پی ایس اے اورایس ایس اے سٹاف نے شرکت کی،ورکشاپ میں فرانزک سائنٹسٹ فیاض احمدنے تفتیشی افسران کوتفتیش میں سامنے آنے والی خامیوں،شواہد کو محفوظ بنانے،پارسل کی تیاری اوراس کی حفاطت اوراہمیت کے متعلق لیکچر دیا، انچارج آئی ٹی نے تفتیش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال، ای مثل کی پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں تکمیل،کرائم پری وینشن ایپس کے استعمال اور افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کی،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب محمد طارق چوہان کا کہناتھاکہ جرائم کے خاتمے اور روک تھام کے لیے ضروری ہے جرائم کی جڑ تک پہنچا جائے،جد ید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم کی روک تھام اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اہمیت کا حامل ہے،موثر تفتیش اورجدیدٹیکنالوجی کا استعمال ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اورمتاثرہ شخص کو انصاف فراہم میں اہم کردار اداکرتا ہے۔