تنگوانی(ٹی این ایس) تنگوانی سندھ پنجاب کو ملانے والے انڈس ہائی وے پر ڈاکؤوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور مسافروں کو لوٹنے اور اغوا کی کوشش

 
0
232

 تنگوانی سندھ پنجاب کو ملانے والے انڈس ہائی وے پر ڈاکؤوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور مسافروں کو لوٹنے اور اغوا کی کوشش کی۔ جس کے نتیجے میں 6 مسافر مزاحمت کے دوران گولیاں اور لاٹھیاں لگنے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ جن کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر پولیس نے اسپتال منتقل کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تین سے چار مسافر اغوا ہو چکے ہیں۔ جن کے پیچھے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھیج دی گئی ہے۔ جبکہ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے رابطے پر بتایا ہے کہ جلد مسافروں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔ کشمور پولیس اور رینجرز پرعزم ہے کے مسافروں کی بازیابی تک وہ آپریشن جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ کشمور میں مسلسل ڈاکوؤں کے خلاف چلنے والے آپریشن کا ڈاکوؤں کی طرف سے ردعمل سامنے آیا ہے ۔ جس میں کچے کے ڈاکووٴں سڑکوں تک پہنچ کر کاروائیاں کرنے لگے ہیں جبکہ رابطے پر ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے بتایا ہے کہ اور غلط خبر کی تردید کردی کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چار مسافر قتل ہونے کی خبر بے بنیاد ہے ، ایس ایس پی نے بتایا کہ صرف تین سے چار مسافر اغوا ہوئے ہیں ، ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ دوراں مزاحمت دو مسافر زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈاکوو کا محاصرہ کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کے اٹالے کچے پہنچ گئے ہیں ، ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈاکوو کے خاتمے کے لیے آپریشن کی جارہی ہے ، عنقریب بھتر نتائج نکلیں گے ,