مری(ٹی این ایس) خوبصورت قدرتی حسن کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا۔نقشے کے بر خلاف یا منظوری کے بغیر بننے والی تمام تعمیرات کو زیر صدارت ڈپٹی کمشنر مری مسمار کیا جا رہا ہے

 
0
53

مری

خوبصورت قدرتی حسن کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا۔نقشے کے بر خلاف یا منظوری کے بغیر بننے والی تمام تعمیرات کو زیر صدارت ڈپٹی کمشنر مری مسمار کیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ر) مری کیپٹن (ریٹائرڈ) قاسم اعجاز
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینو) مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے کہا ہے کہ مری کے خوبصورت قدرتی حسن کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا۔نقشے کے بر خلاف یا منظوری کے بغیر بننے والی تمام تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ تمام فیلڈ انسپکرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کسی کو خلاف قانون کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مری کے مختلف مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کہ زیر نگرانی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈنہ اور ایکسپریس ہائی وے مری پر میونسپل کارپوریشن مری نے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو مری قاسم اعجاز نے کہا ہے کہ مری کے خوبصورت قدرتی حسن کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا۔ نقشے کے بر خلاف یا منظوری کے بغیر بننے والی تمام تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ تمام فیلڈ انسپکٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کسی کو خلاف قانون کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈنہ کے مقام پر غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے مقامی شہریوں کے صاف پانی کے چشمے آلودہ ہو رہے ہیں جبکہ سرسبز قمیتی درخت بھی کاٹے جا رہے ہیں۔ مقامی شہریوں نے مری انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے ڈنہ علیوٹ کے مقام سے غیر قانونی تعمیرات کا عمل روکا جائے ۔واضع رہے مری انتظامیہ نے مری بھر میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی لگا کر کارواہیاں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔