ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی یومِ آزادی شایان َشان طریقےسے منائی جارہی، تعلیمی ، کاروباری اداروں اور بازاروں میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

 
0
429

پاراچنار اگست 14(ٹی این ایس)ملک بھر کی طرح  قبائلی علاقہ پاراچنار میں بھی یومِ آزادی شایان َشان طریقےسے منائی جارہی ہے جبکہ سرکاری تقریبات سکیورٹی خدشات کے پیش نظرمنسوخ کردئیے گئے ہیں ۔

پاراچنارکے تعلیمی اور کاروباری اداروں اور بازاروں میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے لوگوں نے بازاروں اور گاڑیوں کو دلہن کی طر ح سجادیا ہے سکولوں کے نھنے منھے  بچے اور بچیاں ملی نغمے قومی ترانے اور دیگررنگا رنگ پروگرام پیش کرکے قومی ہیروز کو خراج عقدت پیش کررہےہیں ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما جمیل حسین طوری نے جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ لاکھوں قبائل پاکستان کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں

اقلیتی برادری کی جانب سے بھی محتلف قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاراچنار میں پولیٹیکل انتظامیہ کے طرف سے سرکاری تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ جشن آزادی کے موقع اید ھی پارک پاراچنار میں  علاقائی رقص کا بہترین مظاہرہ بھی کیا گیا۔.