پشاور(ٹی این ایس) پولیس اور خیبر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں بدستور جاری

 
0
64

پشاور

پولیس اور خیبر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں بدستور جاری.

▪ موبائل فونز میں مخصوص ایپ کے ذریعے آن لائن قماربازی میں ملوث ملزمان گرفتار

▪ غیرقانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش سمیت دیگر جرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

▪ بین الاقومی سطح پر منشیات کے مکروہ دھندے میں مطلوب بدنام زمانہ منشیات سمگلر مجرم اشتہاری گرفتار

▪ مصروف ترین نجی طبی مرکز ڈبگری گارڈن میں نوسرباز اور دھوکہ باز جعلی ڈاکٹرز گرفتار

▪ خیبر: بیرون ملک موٹرکار کے ذریعے مشتبہ بیڈ شیٹ پر انتہائی مہارت کے ساتھ جزب کی گئی ائس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 5 ملزمان گرفتار

تفصیلات:
‏تھانہ کوتوالی پولیس کی کامیاب کاروائی، تحصیل گور گٹھڑی محلہ ملک شہزاد میں موبائل فونز میں مخصوص ایپ کے ذریعے آن لائن قماربازی میں مصروف 3 ملزمان گرفتار، جن کے قبضے سے قماربازی میں استعمال ہونے والے 2 عدد قیمتی موبائل فونز اور 2 عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

‏تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کی کامیاب کاروائی، غیرقانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش سمیت دیگر مختلف جرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، جن کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف اور 1 عدد رائفل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

تھانہ ٹاون پولیس کی اہم کاروائی، بین الاقومی سطح پر منشیات کے مکروہ دھندے میں مطلوب بدنام زمانہ منشیات سمگلر مجرم اشتہاری گرفتار، جو کہ چاروں صوبوں کو منشیات کے مختلف مقدمات میں مطلوب ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی، ڈبگری گارڈن میاں جی بلڈنگ میں اہم کارروائی کے دوران خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے مریضوں کو لوٹنے میں ملوث 2 ملزمان، جوکہ دور دراز اور سادح لوح شہریوں کو ٹیسٹ اور جعلی ادویات کے زریعے لوٹنے میں ملوث ہیں، جن کے قبضے متعدد جعلی پیڈز، لیبارٹری سامان، سچارگنگ سکوپ اور دیگر جعلی ادویات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

خیبر: لنڈیکوتل پولیس کی اہم کاروائی بیرون ملک منشیات اسمگلنگ میں ملوث بن الاقوامی منشیات سمگلر گروہ کے 6 ملزمان گرفتار، مچنی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران موٹرکار سے مشتبہ بیڈ شیٹ پرانتہائی مہارت کے ساتھ جزب کی گئی ائس 5 کلوگرام برآمد ملزمان کی نشاندہی پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے مزید 2 کلوگرام ائس اور شراب 24 عدد بوتل برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف جرائم کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔