اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد کی جانب سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری

 
0
66

اسلام آباد

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد کی جانب سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری
تینوں حلقوں سے مجموعی طور پر 119 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے
این اے 46 میں مجموعی طور پر 44 امیدوار میدان میں اتریں گے
این اے 46 سے 29 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے
16 جماعتوں کے امیدوار بھی این اے 46 میں قسمت آزمائی کریں گے

این اے 46 میں آزاد امیدوار مصطفین کاظمی کا انتخابی نشان پیراشوٹ ہوگا

این اے 46 میں شعیب شاہین کا انتخابی نشان شوز ہوگا

این اے 47 سے مجموعی طور پر 37 امیدوار میدان میں اتریں گے

این اے 47 سے 25 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں

12 مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں اتریں گے

این اے 47 میں آزاد امیدوار چوہدری الیاس مہربان کو بیٹری کا نشان دے دیا گیا

این اے 47 میں مصطفی نواز کھوکھر کلاک کے انتخابی نشان پر میدان میں اتریں گے

این اے 47 میں خواجہ سرا امیدوار کا انتخابی نشان سبز مرچ ہوگا

این اے 48 میں مجموعی طور پر 38 امیدوار میدان میں اتریں گے

این اے 48 سے 27 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے

11 جماعتوں کے امیدوار بھی این اے 48 میں قسمت آزمائی کریں گے

این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز انار کے نشان پر میدان میں اتریں گے

پی ٹی آئی کے علی بخاری بطور آزاد امیدوار پیراشوٹ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے