ریاض (ٹی این ایس) سعودی شاہی خاندان دنیا کا امیر ترین اور طاقتور خاندان قرار

 
0
52

سعودی عرب کے شاہی خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔شاہی خاندان ایک اعشاریہ چار کھرب ڈالر کے ساتھ دنیا کا سب سے امیر ترین خاندان بن گیا۔

عالمی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں سعودی رائل فیملی کی دولت برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کے خاندان سے تقریبا 16 گنا زیادہ بتائی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی رائل فیملی کی مجموعی دولت دنیا کے 2 امیر ترین اشخاص ایلون مسک اور بل گیٹس کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے۔عالمی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں سعودی خاندان کو نہ صرف امیر ترین بلکہ دنیا کا سب سے طاقتور خاندان بھی قرار دیا۔