نشریاتی اداروں کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف صحافیوں کا احتجاج جاری

 
0
671

اسلام آباد دسمبر 2(ٹی این ایس): ملک بھر میں نشریاتی اداروں کی بندش کے خلاف صحافیوں نے نیشنل پریس کلب پر احتجاج کیا اور حکومتی اقدام کو آمرانہ قرار دیا ،تفیصلات کے مطابق نیوزچینلزکی بندش کےخلاف صحافیوں کانیشنل پریس کلب پراحتجاج کیا جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

صحافی رہنماؤں کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جمہوری دور میں میڈیا کی بندش آمرانہ اقدام ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ ’چیلنز بند کر کے حکومت نے عوام کو اطلاعات دینے کی رسائی کا حق چھین کیا، میڈیا پر کسی قسم کا قدغن برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔

 یاد رہے کہ فیض آباد آپریشن شروع ہونے کے بعد حکومت نے تمام نیوز چینل کو غیر اعلانیہ طور پر بند کردیا تھا جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔