حمزہ شہباز کافیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن میں آنکھ سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکار کا علاج کروانے کا اعلان

 
0
7489

لاہور  دسمبر 3(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز نے فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن میں آنکھ سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکار اسرار تنولی کا علاج اپنی جیب سے کروانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کے دوران ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کئے گئے آپریشن کے دوران دھرنا مظاہرین کے پتھرا سے پولیس کا ایک بہادر کمانڈوآنکھ سے محروم ہو گیاتھا،گزشتہ روز نجی ٹی وی پر ویڈیو چلنے کے بعد رکن قومی اسمبلی حمزہ نے پولیس اہلکارکا علاج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرارتنولی کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اوران کے علاج کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔