کارکن ثابت قدم رہیں،ہم نے میدان میں رہ کر بھرپور مقابلہ کرنا ہے ‘ حمزہ شہباز

 
0
287

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پہلے بھی مثبت کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے‘ گفتگو
لاہور06اگست(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم کے مینڈیٹ پر آخر دم تک پہرہ دیں گے،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پہلے بھی مثبت کردار ادا کیا اورآئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکز اور صوبے میں پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل، ملکی سیاسی صورت حال اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کی علمبردار ہے، آئین و قانون کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ثابت قدم رہیں انشا اللہ ہم نے میدان میں رہ کر بھرپور مقابلہ کرنا ہے ۔