وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنانا ہے: شاہ محمود قریشی

 
0
334

اسلام آباد اگست 06(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد کا ثمر سامنے آچکا ہے۔ ’الحمد اللہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر اب اقتدار میں بھاری ذمہ داری عائد ہے، تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد نئے دور کا آغاز ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنانا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں باقاعدہ طور پر عمران خان کو آئندہ وزیر اعظم نامزد کردیا گیا۔اجلاس میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔دوسری جانب تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ آزاد ارکان کی شمولیت سے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔