نواز شریف بالکل ٹھیک ہیں انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا

 
0
288

اسلام آباد اگست 29 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ نواز شریف کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو تمام طبی سہولیات جیل میں ہی فراہم کی جائیں گی جبکہ انکے طبی معائنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل نہیں کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر ڈاکٹرز نوازشریف کا جیل میں طبی معائنہ کر رہے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کوتمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم جیل میں ہی نوازشریف کا طبی معائنہ کرے۔ خیال رہے کہ یہ ٹیم پہلے بھی نوازشریف کا 3شفٹوں میں معائنہ کرتی ہے اور اب بھی یہ ٹیم انکا معائنہ کرے گی۔ نوازشریف کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائیگی۔
دوسری جانب نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے پر جیل سپرٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے کہا نواز شریف کو پی آئی سی منتقل کرنیکی اطلاعات غلط ہیں، نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہیں، ان کا جیل میں روزڈاکٹروں کی جانب سے طبی معائنہ ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہو گئی ہے اور ان کو پنجاب اسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پی آئی سی میں نواز شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ کا بھی اجلاس ہوا ہے۔بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کو پمز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن اب جیل حکام نے اس کی تردید کر دی ہے۔ جیل حکام نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا جائے گا اور انکے کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائیگی۔