آرمی چیف کا جنگ کے موقع پر اہم ترین کردار ادا کرنے والی ’سٹرائک کور‘ کا دورہ

 
0
6904

راولپنڈی اگست 29 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنگ کے موقع پر اہم ترین کردار ادا کرنے والی ’سٹرائک کور‘ کا دورہ کیا ہے۔ ڈٰ جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آئی ایس پی آر نے اپنے تویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ’’آرمی چیف نے اسٹرائک کور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں کور کی آپریشنل تیاریوں کی صورت حالت پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں اہم اور فیصلہ کن کردار ہے۔
آپ کی تیاری، تربیت کے معیار اور اعلی عزم بہت حوصلہ افزا ہیں‘‘۔


خیال رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیاہے۔غزنوی میزائل کا رات کے وقت کامیاب تجربہ کیا گیا۔۔غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد یہ تمام اقدامات بہت اہم ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے جس کے باعث حالات جنگ کی طرف جا رہے ہیں ایسے میں آرمی چیف کا سٹرائک کور کا دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ کور جنگ کے موقع پر سب سے آگے اور سب سے پہلے حملہ کرنے والی کور ہے جو کہ آگے رہ کر دشمن پہ حملہ کرتی ہے اور جنگ جیتنے میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہے۔