اسلام آباد نومبر 17(ٹی این ایس):اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد پولیس کو وفاقی دارلحکومت میں مذہی جماعتوں دھرنا ختم کروانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ کل دس بجے تک تمام راستے صاف ہوں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف شہری کی درخواست کی سماعت کی ۔درخواست کی سماعت جسٹس شوکت صدیقی نے کی ۔اس موقع پر عدالت کے حکم پر ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس بھی وہاں موجود تھے ۔اس موقع پر عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن کی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ آپ اگر اتنے سیانے ہوتے تو انکو روات سے آگے ہی نہ آنے دیتے ۔اس موقع پر عدالت نے اسلام آباد پولیس کو وفاقی دارلحکومت میں مذہی جماعتوں دھرنا ختم کروانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ کل دس بجے تک تمام راستے صاف ہوں۔