امریکی ادارے کا مودی کی مقبولیت میں اضافے کا دعویٰ

 
0
358

واشنگٹن نومبر 17(ٹی این ایس)امریکا کے تھینک ٹینک ادارے نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کروائے گئے سروے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہر 10میں سے 9 بھارتی شہری وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں رائے رکھتے ہیں اور بھارت کے دو تہائی سے زائد شہری مودی کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں۔سروے کے مطابق سونیا گاندھی کے مقابلے میں مودی کی مقبولیت 31 فیصد زیادہ ہے اور راہول گاندھی کے مقابلے میں 30 پوائنٹس آگے ہیں۔سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کی حقیقی مقبولیت گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے نتائج سامنے آنے کے بعد سامنے آئے گی، جہاں پر مودی مقامی رہنماوں کے مقابلے زیادہ مضبوط نظر آتے ہیں۔