اسلام آباد دھرنا،ڈائیورشن پلان برائے ہیوی ٹریفک

 
0
756

اسلام آباد نومبر 17(ٹی این ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک بار پھر دھرنے کا سامنا ہے اور جابجا رکھے کنٹینرز اور بند سڑکوں کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ دھرنے کے باعث راولپنڈی-اسلام آباد کا رابطہ منقطع ہے اور شہری متبادل راستے ڈھونڈنے پر مجبور ہیں۔ دھرنے کے باعث کئی روز سے میٹرو سروس بھی معطل ہے۔ خواتین ، طلبہ اور ڈیوٹی پر جانے والے افراد کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔تاہم اس صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن پلان ترتیب دیا ہے۔