راولپنڈی سے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 عظمت علی مبارک ایڈوکیٹ ھائی کورٹ نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام کو تھانہ کچہری کے سیاسی کلچر سے نجات دلائیں گے اسی مقصد کے لیےمیدان عمل میں آئے ہیں عوام ووٹ کی طاقت سے استحصال کرنے والے سیاست دانوں کامحاسبہ کریں گے خرم کالونی, جہاز گروانڈ اور شکریال میں میٹنگ سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ اگر بیدار ہوجائیں تو راولپنڈی شہر اسلام آباد سے زیادہ خوش حال بن سکتا ہےاشرافیہ کی خاطر راولپنڈی کو پسماندہ رکھاگیا
دھرنوں, احتجاج اور جلاوگھیراو کی سیاست میں الجھا کر نوجوان نسل کامستقبل تباہ کردیا گیاھے انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو عوام روایتی سیاستدانوں کے بجائے عوام دوست نوجوان قیادت کو منتخب کریں. عظمت علی مبارک نےکہا کہ اسلامی تعلیمات میں ھے کہ مسلمانوں کو بتایا گیا ہے کہ مومن ایک سوراخ سے باربار نہیں ڈسا جاسکتا اس لئے ووٹ کاسٹ کرتےہوئے لسانی ,گروہی ,مفاداتی سیاست کو مسترد کردیں ,