سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا معاملہ،لاہور بار نے انٹراکورٹ اپیلوں میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کردی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور بار کی جانب سے وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انٹرا کورٹ اپیلوں میں عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کا ایشو زیر سماعت ہے، بنیادی حقوق اور عوامی مفاد کے مقدمات میں سپریم کورٹ پہلے بھی وکلا تنظیموں کو نمائندگی کا حق دے چکی ہے، گزشتہ سماعت پر مقدمہ کو جنوری کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنا کا حکم دیا گیا تھا، درخواست میں استدعاکی گئی کہ سپریم کورٹ لاہور بار کو مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت دے۔