ایبٹ آباد/لاہور(ٹی این ایس) مسلم لیگ ن نے سردار مہتاب عباسی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

 
0
45

مسلم لیگ ن نے سردار مہتاب عباسی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی،سردار مہتاب عباسی کی رکنیٹ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سردار مہتاب عباسی کو ن لیگ کی طرف سے 3شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے جن کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق 2018میں سردار مہتاب عباسی نے پارٹی ٹکٹ واپس کر کے اپنے کزن کو آزاد الیکشن لڑوایا۔پارٹی نے ان سے وضاحب طلب کی مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ایبٹ آباد کی تنظیم کے متبادل تنظیم بنائی اس کے علاوہ انہوں نے انتخابات 2024میں آزاد حصہ لینے کا فیصلہ کیا ،جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت میں دستبردار بھی ہو گئے ۔پارٹی نے انہیں ان تمام امور پر وضاحت دینے کی ہدایت کی تھی ۔ن لیگ ذرائع کے مطابق سردار مہتاب کو مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے فارغ کیا گیا ہے۔