مدینہ ائیرپورٹ آمد پر سعودی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے وزیراعلی محسن نقوی کا استقبال کیا
وزیر اعلی محسن نقوی ائیرپورٹ سے سیدھے مسجد نبویؐ پہنچے اورروضہ رسولؐ پر حاضری دی، نوافل ادا کئے
لاہور25جنوری-:……وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ شہزادہ محمد بن عبداللہ عزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ مدینہ آمد پر سعودی عرب کے حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلی حکام نے وزیر اعلی محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی سیدھے مسجد نبویؐ پہنچے اورروضہ رسولؐ پر حاضری دی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے نوافل ادا کئے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے روضہ رسولؐ پر پاکستان کی ترقی،استحکام، امن اور سالمیت کے لئے دعا کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعا ئیں کیں۔













